لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے علاقے سمن آباد میں شہری سے بکرے چھیننے والے گینگ کے سربراہ ضمیر علی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی پولیس کے مطابق ملزم سمن آباد میں شہری سے بکرے چھیننے اور کار شیرا کوٹ میں چھوڑ کر بکرے لیکر فرار ہو گئے تھے۔ ملزموں نے 10 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔