نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی پاور بنایا ایشیئن ٹائیگر بنائیں گے: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو سازش کے تحت وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹایا نہ جاتا تو ملک آج ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا۔ ملکی سیاست میاں محمد نواز شریف کے بغیر نامکمل ہے۔ جو عناصر انہیں سیاسی عمل سے دور رکھنے کی سازش کا حصہ تھے انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ پارٹی صدر بن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ وفاق کی علامت ہیں۔ ان کی قیادت میں (ن) لیگ ملک کی خوشحالی اور ترقی کے منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچائے گی اور جس طرح میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اسی طرح اب وطن عزیز کو معاشی طور پر ایشیئن ٹائیگر بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن