جموں(کے پی آئی) مقبوضہ جموںوکشمیر میںقابض بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کردیا ہے،علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی گئی۔سرینگر ،پلوامہ اور سوپور کے کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سرینگر ،پلوامہ اور سوپور کے کئی علاقے مسلسل فوجی محاصرے میں ہیں ، قابض فورسز اہلکاروں نے سرینگر اور پلوامہ اضلاع کے مختلف علاقوں سے چار نوجوان گرفتار کر لیے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان چاروں کو شوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ مقبوـضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سرینگرمیں 2کشمیری تاجروں لاکھوں روپے مالیت کی 7 جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2002 کے تحت سرینگر میں کشمیری تاجروں عمران بابا اور سگینہ یاسین کی ایک کروڑ56لاکھ روپے مالیت کی 7 غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ایک سرکاری اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ ای ڈی نے دونوں تاجروں کی کمپنی بابا انٹرپرائزز کی غیر منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر ضبط کیا ہے۔ مقبوضہ جموںوکشمیر میں پولیس نے شخصی آزادی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع اسلام آباد میں مزید دو کشمیریوں کیساتھ گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) نصب کردیا ہے۔ پولیس نے ضلع اسلام آباد کے کے علاقے ڈورو کے رہائشی ان نوجوانوں کو 2018میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیاتھا۔ سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بھارتی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل بیہوش ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا۔
جموں(کے پی آئی ) مقبوضہ جموںوکشمیر میںہندو یاتریوں کی ایک بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوںکی تعداد 23 ہوگئی ہے اکھنور میں یاتریوں سے کھچا کھچ بھری بس گہری کھائی میں جاگری تھی، اکھنور میں جموں پونچھ قومی شاہراہ پر مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گر گئی۔