اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر مملکت اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے 71ء سے متعلق ویڈیو سے بانی پی ٹی آئی کو لاتعلق قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر ہونے والی ویڈیو کا علم ہی نہیں ہے، 1971 سے 2018 تک کے حالات دوبارہ نہ پیدا کیے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جو بھی مواد شیئر ہو گا وہ ان کی مرضی کے بغیر نہیں ہو گا۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ مجھے بھی کچھ نہیں پتا، اکاؤنٹ تو امریکہ سے چلتا ہے۔ تاہم اب زین قریشی نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔ زین قریشی کا کہنا تھا کہ جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوتا ہے۔
سب کچھ بانی کی مرضی سے لوڈ ہوتا ہے: زین قریشی، اکاؤنٹ امریکہ سے چلتا ہے: رؤف حسن
Jun 01, 2024