لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے عید کے باعث مارکیٹیں کھلی رکھنے کا وقت بڑھانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ڈی ایم اے کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ آنے والے ہفتے میں پنجاب میں شدید ہیٹ ویو کی پیش گوئی ہوئی ہے۔ درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہیٹ ویو میں اضافہ افسوسناک ہے۔ سی بی ڈی کے وکیل نے بتایا کہ بارش کا پانی محفوظ کرنے کیلئے دو ٹینک بنا دیئے ہیں۔ عدالت نے پی ایچ اے کو سرکاری پارکوں کی دیکھ بھال کا حکم دیتے ہوئے عید کے باعث مارکیٹوں کا وقت بڑھانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔