نوازشریف سے سفیر  ناروے کی ملاقات، دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف سے ناروے کے سفیر پیر البرٹ اگساس نے ملاقات کی۔ دو طرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی۔ نوازشریف نے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔ دونوں ممالک سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔ ناروے کے سفیر نے نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ نوازشریف نے ناروے کی سفیر کی آمد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن