قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کا غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ اور منی پٹرول شاپس کے خلاف ایکشن‘4ایل پی جی اور 3منی پٹرول شاپس سیل جبکہ مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ محکمہ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر محمد الطاف نے دفتری عملہ کے ہمراہ دیپالپور روڈ کھڈیا ں خاص میں کاروائی کرتے غیر قانونی 4 ایل پی جی اور 3 پٹرول شاپس کو سیل کر کے مالکان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ کھڈیاں میں استغاثے جمع کروا دیئے اور سامان قبضہ میں لیکر پولیس سٹیشن میں جمع کرا دیاگیاہے۔