قصور: ڈاکووں نے شہری کو لوٹ لیا مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی

 قصور(نمائندہ نوائے وقت) بھیڑ سوھڈیاں کے قریب ڈاکووں نے راہگیر کو لوٹ کر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔منشاء کھڈیاں خاص سے موٹر سائیکل پر واپس گھر جا رہا تھا کہ بھیڑ سوھڈیاں کے قریب دو ڈاکووں نے آٹھ ہزار روپے اور موبائل چھین لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن