شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سیاسی مفادات کی تکمیل کیلئے قومی مفادات کو مسلسل روندھ رہی ہے ان کا مظلومیت کا ڈرامہ اور ریاست دشمن بیانیہ اب مزید نہیں چلے گا قوم ان کی سازشوں اور مذموم مقاصد سے اچھی طرح آگاہ ہے یہ ملکی معیشت کو دوام دینے اور درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا ہے جس کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت بھرپور کردار ادا کررہی ہے، قائد نواز شریف کا مرکزی صدر منتخب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ مسلم لیگ کے کارکنان آج بھی میاں نواز شریف کے دیوانے ہیں، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے سمیت پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔