سانگلہ ہل: ریسکیو 1122 کی ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

Jun 01, 2024

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر ریسکیو 1122 ننکانہ محمد اکرم پنوار کی ہدایت پر ریسکیو 1122 سنٹر نے ظفر ماڈل ہائی سکول کے تعاون سے گرمی کی شدت کے پیش نظر ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا،سکندر اعظم چوک میں عوام میں ہیٹ سٹروک کے نقصانات اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے اقدامات کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے، کمیونٹی انسٹرکٹر ریسکیو 1122 رانا فیصل، پرنسپل ظفر ماڈل ہائی سکول میاں طارق جمیل و دیگر اہلکا ر وں نے پمفلٹ تقسیم کئے، چوک میں عوام کو ہیٹ اسٹروک کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے نمکول ملے مشروب کا انتظام بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں