نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) چکن سستا ہونے کے باوجود ہوٹل و پیزا شاپس مالکان نے ریٹس کم نہ کیے ،شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق میں 850 روپے فی کلو فروخت ہونیوالا چکن کم ہو کر اب 400 روپے فی کلوہو گیا ہے مگر چکن سستا ہونے کے باوجود ہوٹلز و پیزاشاپس مالکان نے اپنے ریٹ میں کمی نہیں کی۔ اب بھی 400 روپے فی کلو ملنے والے چکن کی کڑاہی ،1500، چکن لیگ پیس 350 روپے اسی طرح پیزا اور برگر بھی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ چکن سستا ہونے پر چکن کڑاہی، چکن لیگ پیس، برگر، شوارما اور پیزا مہنگا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب کوئی چیز مہنگی ہوتی ہے تو دوکاندار ہر چیز میں کئی سوروپے اضافہ کر دیتے ہیں اور جب وہی چیزسستی ہوتی ہے تو قیمتیں کم کرنے کا نام ہی نہیں لیتے۔اس لیے ان کے خلاف فوراً کاروائی کی جائے تاکہ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچ سکے۔