حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) روزانہ کی بنیاد پرضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جا ری ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل رانا جمیل قیصر نے کچہری روڈ حافظ آباد پر واقع مسجد تحصیلداروالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میںسائلین نے نماز جمعہ کے بعد شمولیت اختیارکی اور اپنے مسائل بیان کیے۔ڈی ایس پی صدر سر کل حافظ آباد نے سائلین کے مسائل جس میں بازاروں میں رش کی وجہ سے اوباش قسم کے لڑکوں کا داخلہ،تنگ بازاروں میں موٹرسائیکلوں کا داخلہ،تھاناجات میں زیر تفتیش مقد مات کی بابت شکایات اور ٹریفک کے متعلق مسائل کوسنا اور فوری حل کے لییاحکامات جاری کیے اور موقع پر موجود پولیس افسران کو ہدایت کی کہ فلفورسائلین کے مسائل کے حل کی پراگرس رپورٹ پیش کی جائیںتاکہ لوگوں کو ان کے حقوق کے تحفظ کا احساس ہوسکے۔ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کو شروع کروانے کا مقصد ضلع حافظ آباد میں انصاف لوگوں کو ان کی دہلیز پر مہیا کرنا ہے اور فرائض سے غفلت برتنے والے افسران کے ساتھ بلاامتیاز کاروائی کی جائے گی۔
ضلع حافظ آباد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جا ری
Jun 01, 2024