کا شتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب

ملتان (نوائے وقت رپورٹ )فاطمہ فرٹیلائزر اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام منعقدہ سر سبز کپاس کنونشن میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ کا شتکاروں کے تمام مسائل ترجیبی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ حکومت محکمہ زراعت اور زراعت کے متعلقہ بھی زرعی ادارے اس مقصد کے لئے بھر پور جد و جہد کر رہے ہیں۔ فاطمہ فرٹیلائزر کا سرسبز کپاس کنونشن اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ فرٹیلائزر اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے بہاولپور میں منعقدہ سرسبز کپاس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کے جس میں پندرہ سو سے زائد کاشتکاروں نے شرکت کی۔ ثاقب علی عطیل نے کہا کہ کپاس ایک منافع بخش فصل ہے اس کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کے لئے دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں۔ آپ کو تمام زرعی مداخل مقررہ نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے زراعت میں جتنی جدت اور بہتری آئے گی اتنی ملکی معیشت میں ترقی ہوگی ۔ ڈاکٹر انجم علی بٹر پراجیکٹ ڈائریکٹر پرائیویٹ ایکسٹنشن سروسز نے کہا کہ گذشتہ سال کا شتکار کی محنت سے کپاس کی پیداوار 60 لاکھ گانٹھ تک پہنچی اور اس سال پیداوار مزید بہتر ہوگی ۔ کپاس کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ اپنا زیادہ وقت کھیتوں میں گزاریں پیداوار زیادہ ہوگی تو کسان کا منافع بھی زیادہ ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن میں کپاس کی بھر پور کاشت خوش آئند ہے ۔ جعلی زرعی ادویہ کی روک تھام کے لئے موثر اقدام کئے جارہے ہیں۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے ڈاکٹر سعید اقبال فارم ایڈوائزری سروسز منیجر نے کہا کہ کھادوں کا بر وقت مناسب اور صیح استعمال کپاس کی پیداوار کے اضافے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ کاشتکار کا کردار اہم ہے کہ وہ زمین کے خورا کی اجزا کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے کھادوں کا استعمال کرے ۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے زونل سیلز منیجر محمد ارشد اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ ملکی ایکسپورٹ میں زراعت کا حصہ 55 فیصد ہے ہم کپاس پر توجہ دے کر اپنی ایکسپورٹ میں مزید اضافہ کر مزید سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن