جرائم کی بیخ کنی کیلئے گشت کو مو ثر ، ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کریں،ایس پی ڈولفن فورس

Jun 01, 2024

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی سید کا ظم نقوی نے ڈولفن سکواڈ کے افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گشت کو مو ثر بنائیں،اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،جہاں جرائم زیادہ سرزد ہوں وہاں پر اپنی پوزیشن رکھیں،جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر آپ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کرپشن پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی،پولیس افسران کے خلاف شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ایس پی ڈولفن نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران جرائم کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں،ڈولفن سکواڈ کے قیام کا مقصدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانا ہے، آپ ایسا کام کریں کہ محکمے کی نیک نامی ہو،ہم نے بدنامی کا باعث نہیں بننا بلکہ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو بتایا کہ واضح پالیسی ہے کہ آپ نے جرائم کنٹرول کرنا ہے، کسی جرم کی اطلاع پر ریسپانس وقت پر کرنا ہوگا،جب کال ہو فوری ریسپانس کیا جائے،بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل روکیں اورمشکوک افراد کی تلاشی کو یقینی بنائیں،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔

مزیدخبریں