اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی آ پر یشنز سید علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا، شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے،ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے ۔
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ترجیح، مسائل حل کریںگے،ڈی آئی جی آ پر یشنز
Jun 01, 2024