اسلام آباد( وقائع نگار ) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے اسلام آباد پنڈ پڑیاں ڈورے کی عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا علاقے تمام گلیوں کی تعمیر کا کام مکمل ہونے پر اہلیان علاقہ اور ڈورے کی سیاسی و سماجی شخصیت یوسی 88 چیئرمین گل بہار خان اور راجہ نصرت راجہ غضنفر رانا نبیل گلیوں کی پختگی کا کام مکمل ہونے پر رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا شکر یہ ادا کیا اور ان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی اہلیان علاقہ کا رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو تیزی کے ساتھ گلیوں کی تعمیر کا کام مکمل کر پر خراج تحسین پیش کیا مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے ہمیشہ علاقہ عوام کی تعمیرو ترقی کیلئے کوششیں کئیں اور علا قہ عوام کو زندگی کی تمام سہولیات ان کی دپلیز تک پہنچائیں جن کی مثال کہیں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے یوسی 88 چیئرمین گل بہار خا ن اور راجہ نصرت راجہ غضنفر رانا نبیل نے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ ہم انجم عقیل خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا بڑا مسلہ حل کر دیا یوسی 88 چیئرمین گل بہار خا ن نے کہا کہ یہ گلیوں کی وجہ سے ہمیں بارشوں میں بڑی مشکل پیش آتی تھی جا سے ہم پرشان رہتے تھے یہ علاقہ عوام کا درینہ مسلہ تھا جس کو آج تک کوئی حل نہ کرسکا ۔
انجم عقیل خان نے اسلام آباد پنڈ پڑیاں ڈورے کی عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا
Jun 01, 2024