ملک ابرار حسین نے ہمیشہ والدہ کی رضا مندی کو اہمیت دی : جاوید اقبال راجہ 

  اسلام آباد (وقائع نگار)پرنسپل الائیڈ سکول کری روڈ جاوید اقبال راجہ نے آل پاکستان پرائیویٹ سکول و کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک برار حسین کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر تعزیت کی،نونہالوں نے مرحومہ کیلئے اجتماعی دعا بھی کی۔ جاوید اقبال راجہ نے کہا کہ مائیں جنت کی مکیں ہوجانے کے باوجود انکی دعائوں کا سائبان اولاد پر رہتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک ابرار حسین داد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے معمولات میں والدہ ماجدہ اور انکی رضا کو اہمیت دی ۔

ای پیپر دی نیشن