فتح جنگ(عدیل افضل خان)تحصیل فتح جنگ کے قریبی پہاڑوں اجوالہ،گدوالہ اور گکھڑ کی حدود میں لگنے والی تیز آگ پر تحصیل دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی بروقت مداخلت سے فوری قابو پالیا گیا اس سلسلہ میں ذمہ دار ذرائع کے مطابق متذکرہ پہاڑی سلسلہ میں لگنے والی آگ کی شدت میں مرحلہ وار اضافہ ہونے کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ عنزہ عباسی اور تحصیل دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود ایم سی کی فائر بریگیڈ عملے 1122 کی ٹیم اور دیگر ماتحت عملہ کے ہمراہ جائے آ گ پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے موقع پر پہنچے تو ناہموار پہاڑی سلسلہ میں آ گ کی شدت کے سامنے امدادی سرگرمیوں میں سخت دشواری دیکھ کر تحصیل فتح جنگ کے علاقہ میں انتہائی قیمتی وسیع وعریض علاقہ پر پھیلے ہوئے سرکاری جنگل کے نقصان کو بچانے کیلئے تحصیل دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے فوری طور پر اعلی سطح کے حکام کے نوٹس میں دیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے آ گ پر قابو پانے کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا جس پر چند گھنٹوں میں ہی سول ایوی ایشن کے تین ہیلی کاپٹر آ گ سے متاثرہ علاقہ میں پہنچ گئے اور کئی گھنٹوں پر مشتمل خصوصی آ پریشن کے ذریعے آ گ پر قابو پالیا گیا اور اس علاقہ میں مختلف اقسام کے نایاب پرندوں سمیت انتہائی قیمتی جنگل کو جس میں کہو ،پھلائی ودیگر اقسام کے بڑے بڑے درخت تھے کو خاکستر ہونے سے بچا لیا گیا ۔
فتح جنگ کے قریبی پہاڑوںمیں لگنے والی تیز آگ پر قابو پالیا گیا
Jun 01, 2024