اسرائیل ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کر چکا ہے، راجہ جواد

Jun 01, 2024

گوجرخان (نامہ نگار) اسرائیل ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کر چکا ہے عالمی عدالت کے جنگ بندی کے واضح احکامات کے باوجود اسرائیل کی غنڈہ گردی دھڑلے سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد،جماعت اسلامی کے رہنما راجہ عمیر، جماعت اسلامی یوتھ کے صدرسہیل عباس قریشی نے جماعت اسلامی گوجرخان کے زیراہتمام غزہ لہو لہو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے کہا کہ عالمی استعمار اسلام کے خلاف متحد ہے او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمران کس بات کے منتظر ہیں قبلہ اول ہمارا روحانی مرکز ہے فلسطین کا بچہ بچہ جرات، عزم اور حوصلے کے حوالے سے طاقتور مسلم حکمرانوں سے بڑھ کر ہے انسانیت سوز مظالم اور نسل کشی پرجہاں اقوام عالم خاموش رہ کر اپنا دوہرا معیار ہونا ثابت کر رہی ہیںوہاں غیر مسلم ممالک کے عوام بھی اسرائیل کے بہیمانہ اقدامات پر سراپا احتجاج ہیںپاکستان اسلامی دنیا کا فخر اور ایٹمی طاقت ہے پاکستانی حکومت اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم کو بھی اس ظلم کو روکنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ریلی کے شرکاء نے جماعت اسلامی کے پرچم اور فلسطین کے مظلومین سے یکجہتی کے اظہار کے لئے گلے میں فلسطینی مفلر ڈال رکھے تھے اور فلسطینی پرچم لہرا رہے تھے آخر میں مولانا قاری مرتضیٰ کی اختتامی دعا کے بعد ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزیدخبریں