چالیس روزہ فہم دین کورس کی افتتاحی تقریب آج ہو گی 

Jun 01, 2024

گوجرخان (نامہ نگار)چالیس روزہ فہم دین کورس کی افتتاحی تقریب آج بروز ہفتہ صبح 8 بچے مدرسہ سیرانی متصل لکھناں والا دربار نزد تاج ہوٹل جی ٹی روڈ گوجرخان میں منعقد ہو گی،جس کی صدارت جگر گوشہ شیخ القرآن پیر سید مراتب علی شاہ آف چکوال کریں گے اور نگرانی مفتی مختار علی رضوی کریں گے جبکہ خصوصی خطاب خطیب پاکستان علامہ کریم بخش رضوی کا ہو گا مہمان خصوصی درگاہ رحمان بابا پشاور سے پیرزادہ معراج الدین سرکانی ہوں گے چالیس روزہ فہم دین کورس میں سکولز، کالجز یونیورسٹیز کے طلبہ سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مستفید ہو سکتے ہیں اس کورس میںنماز،نماز جنازہ، روزہ، زکوۃ ،نکاح، طلاق، وراثت کے مسائل کے ساتھ ساتھ مدنی قاعدہ، چھے کلمے منتخب احادیث اور سیرت طیبہ ؐ پڑھائی جائے گی۔

مزیدخبریں