جہلم(نامہ نگار)بیکری مالکان نے حکومتی ریٹ لسٹ ماننے سے انکار کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت سے بیکری مالکان بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹھنڈے دفتروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہیے ہیں ۔پنجاب حکومت نے آٹا میدہ کی قیمتوں میں واضع کمی کے بعد بیکری ایٹمز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کرکے ہر قسم کی بریڈز۔رس۔کیک بند۔باکرخانی سمیت تمام اشیا کی نئی ریٹ لسٹ تو جاری کر دی ہے لیکن جہلم کے بیکری مالکان نے حکومتی ریٹ لسٹ کو ماننے سے انکار کر دیا ہے خریداروں کو پرانی قیمت پر تمام بیکری اشیا فروخت کی جا رہی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہیے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی گرفت ماتحتوں پر بہت کمزور ہے اس لیے عام عوام کو سستی اشیا کا فائدہ نہیں پہنچ رہا شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف۔چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
جہلم،بیکری مالکان نے حکومتی ریٹ لسٹ ماننے سے انکار کر دیا
Jun 01, 2024