ایپکاتحصیل مری کے زیر اہتمام ڈیلی ویج ملازمین کو نکالنے پر  احتجاجی ریلی

 مری(نمائندہ خصوصی)آل پاکستا ن کلرک ایسوسی ایشن ایپکاتحصیل مری کے زیر اہتمام ڈیلی ویجز اورورک چارج ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے پر شدیداحتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تمام محکموں کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایپکاپنجاب کے جنرل سیکرٹری واجدعلی عباسی اورمیونسپل ایمپلائز یونین مری کے صدر نوید احمدعباسی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے اس ظالمانہ اقدام کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اورمطالبہ کیا کہ غریب ورک چارج ملازمین کو مستقل کیاجا ئے، تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کیاجائے پنشن میں ردو وبدل کو ہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگا، مہنگائی کے اس دور میں غریب ملازمین کے خاندان دی جانے والی تنخواہ میں گزارہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو بجٹ پیش کرنے سے قبل پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیا جائیگا دھرنے میں شرکت کرنے والے تمام ملازمین کوکھانا اورفری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...