اسلام آباد(نوائے وقت رپو رٹ ) ماہرین نے تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ حکو مت رواں بجٹ میں تمباکو کی مصنوعات پر 30 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ عام طور پر ہر 3 میں سے ایک شخص تمباکو نوشی کی وجہ سے مر جا تا ہے جو تمباکو کا استعمال یا تمباکو نوشی ترک نہیں کرتا جبکہ پاکستان میں 6 سے 15 سال کی عمر کے 1200 بچے روزانہ تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں۔ ٹوبیکو کنٹرول کی ڈاکٹر آمنہ کا کہنا تھا عام طور پر ہر 3 میں سے ایک شخص تمباکو نوشی کی و جہ سے مر جاتا ہے اور 6 سے 15 سال تک 1200 بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں جو کہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ ۔ایکسپرٹ محمد آفتاب خان نے آنے والے بجٹ میں تمباکو کی مصنوعات پر 30 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
15 سال تک 1200 بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں، ڈاکٹر آمنہ
Jun 01, 2024