پنڈ دادنخان(ملک شجاع لنگاہ)للہ جہلم روڈ کی تعمیر میں تاخیر فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف پنڈ دادنخان تحصیل بھر میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال رہی چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں چھوٹی بڑی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام نے اس تاریخی احتجاج میں للہ جہلم روڈ ورکنگ کمیٹی کے سر پرست اعلی علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی کنوئینر علامہ مفتی بشیر احمد کرم کی کال پران پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب کیا اوراحتجاج میں بھی بھرپور حصہ لیا کیاورکنگ کمیٹی کے دیگر اراکین میں علامہ لئیق احمد چشتی صدر تحصیل پریس کلب پندادنخان چوہدری اختر ارائیں اسدبخاری راجہ ابوبکر منشاطور نیر اعوان چوہدری زبیر جمیل ودیگرشامل تھے مرکزی انجمن تاجران تاجر ورکنگ کمیٹی و دیگر تنظیمات علاقہ بھر کی عوام نے بعد نماز جمعہ پنڈدادنخان للہ چوک پر احتجاجی جلسے میں بہت بڑی تعداد میں شریک ہوئے جس سے علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی مفتی بشیر احمد کرم کرنل زاہد شیرازی و دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے للہ جہلم روڈ کی تعمیری بندش اور فنڈز کی عدم فرامی پر شدید مذمت اوراظہار برہمی کرتے ہوئے کہا اگر اس بجٹ میں روڈ کے لیے مطلوبہ مناسب فنڈز نہ رکھے گئے تو مزید سخت احتجاج کیا جائے گا موٹروے بند کر دی جائے گی حکومت فوری طور پر فنڈ ریلیز کر کے روڈ کا کام فوری شروع کرایا جائے جلد از جلد مکمل کیا جائے گزشتہ تین سال سیزیادہ عرصے سے عوام ذلیل و خوار ہو رہی ہے سڑک کھنڈرات اور دلدل میں تبدیل ہو چکی ہے پیر علامہ محمد انور قریشی ہاشمی نے شٹر ڈان پہیہ جام ہڑتال اور بعد نماز جمعہ اس احتجاج میں حصہ لینے والے ہر فرد کا ان پر بھرپور اعتماد کرنے اورسخت گرمی اورآگ برساتی دھوپ میں بہت بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔
للہ جہلم روڈ کی تعمیر میں تاخیر، فنڈز کی عدم فراہمی، پنڈ دادنخان تحصیل بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن
Jun 01, 2024