مختلف ہوٹلوں اور تندوروں کی چیکنگ، بیس ہزار روپے جرمانہ 

کلرسیداں(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے مختلف ہوٹلوں اور تندوروں کی چیکنگ کے دوران مہنگے داموں روٹی اور نان فروخت کرنے پر مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ تحصیلدار محمود احمد بھٹی نے زندہ مرغی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مرغی فروشوں کو مجموعی طور پر پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن