مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی اکیڈمیا-انڈسٹری فرق کو ختم کرنے کیلئے متحدہوگئے

  اسلام آباد( نامہ نگار ) مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی مستقبل کے ٹیک لیڈروں کے لیے کلیدی اقدامات شروع کر کے اکیڈمیا-انڈسٹری فرق کو ختم کرنے کے لیے متحدہو گئے اس حوالے سے برجنگ دی اکیڈمیا-انڈسٹری گیپ ایونٹکا انعقاد کیا گیا ۔پر وگرام کے مہمان خصوصی چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام،رانا مشہود احمد خان اورچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمدتھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام  رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گریجویٹس کو جدید ترین تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا مسابقتی عالمی منظر نامے میں ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے  ۔اس موقع پر مائیکروسافٹ کے ڈائریکٹر ایجوکیشن انڈسٹری، وسطی یورپ مشرق وسطی اور افریقہ جے رچرڈز ہل نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ٹیکنالوجی اکیڈمی اور صنعت کے درمیان ایک طاقتور پل ثابت ہو سکتی ہے ۔اس موقع پر جبران جمشید نے ورلڈ ٹیلنٹ انیشی ایٹو کے ایک حالیہ سروے پر روشنی ڈالی جس میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیزی سے بدلتے ہوئے کام کی جگہ کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ تقریب کا آغازپر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر ضیا القیوم کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔

ای پیپر دی نیشن