قبضہ مافیا کو ہرگز سپورٹ نہیں کی جائے گی،عوامی مسائل حل کرینگے، احتشام خان

Jun 01, 2024

 تربیلا(نامہ نگار)سابق ممبر تحصیل کونسل غازی و پی ٹی آئی کے مقامی ر ہنما احتشام خان نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کو ہرگز سپورٹ نہیں کی جائے گی ۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ہے۔میڈیا کی معاونت سے کام کرینگے۔ان کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرے قاضی پور میں سابق امیدوار برائے تحصیل چیئرمین غازی ملک نوید اقبال اور سابق این سی ناظم غازی مظہر حیات کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ پی ٹی آئی کے مقامی قیادت احتشام خان، ملک نوید اقبال اور مظہر حیات نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح حلقے کے عوام کے مسائل کا حل  بے ہم عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آئیں ہیں۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے تعلیم، صحت و پینے کے پانی کی فراہمی ہمارا فوکس ہو گا۔ کرپشن کا خاتمہ تو نہیں کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں