مری پولیس کی کا رروائی ، منشیات فروش سے 1555گرام چرس برآمد

 مری (بیورو رپورٹ) مری پولیس اور ایس ڈی پی او ملک ارشد کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ مانگا میں ایک کاروائی کے دوران SI اکرام الحق ستی پولیس چوکی انچارج تریٹ  نے  منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے , بدنام زمانہ منشیات فروش رفتاز عرف رفتو سان  مانگا تحصیل مری کو گرفتار کر کے 1555 گرام چرس برامد کر لی, ملزم کے خلاف زیر دفعہ 9C مقدمہ درج  کر لیا گیا۔ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور بن چکے ہیں , جو ہماری آنے والی نء نسل کو  دیمک کی طرح چارٹ رہے ہیں,ایس ڈی پی او مری ملک ارشد نے علاقہ عوام سے درخواست کی ہے کہ منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے  پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں علاقے سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجہی ہے بہت جلد علاقہ سے منشیات فروشی جیسی لعنت سے پاک کرنے لیے بھرپور کاروائی کی جائیگی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...