ملک عامر صادق ملاقات : ٹیکسلاکے عوام کی محبتوں کا مقروض ہوں : سردارسیلم حیدر

Jun 01, 2024

   ٹیکسلا(قاری ولی الرحمن سے)گورنرپنجاب سردا رسلیم حیدرخان سے لاہورمیںٹیکسلاکے مشہو رخاند ان گجربرادری کے سرکردہ رہنماء ملک عامرصادق کی خصوصی ملاقات،گورنرپنجاب نے ملک عامرصادق کی گورنرھاوس آمدپرمسرت کااظہارکیا، اورکہا کہ ٹیکسلاکے لوگ بڑی محبت اورایثارکرنے والے لوگ ہیں،ٹیکسلاکے عوام نے مجھے اپنی محبتوںکامقروض کررکھا ہے،میراگورنرپنجاب جوبھی اعزازہے،وہ ضلع اٹک کے ساتھ ساتھ ضلع راولپنڈی کے علاقہ ٹیکسلاکے لوگوںکابھی اعزازہے،انہوںنے کہاکہ میںبلاتفریق عوامی مسائل حل کرنے کی شاندا رتا ر یخ رکھتاہوں،یہی وجہ ہے کہ تمام مکاتب فکرمیں مجھے اعتماداوراحترام کی نگاہوںسے دیکھاجا تاہے، ملک عامرصادق نے سردارسلیم حیدرخان کوگورنرپنجا ب بننے پرمبارکباددی،اورگلدستہ پیش کیا،انہوں نے علاقہ ٹیکسلاکے عوام کے خوشی سے بھرپورجذبات سے گورنرپنجاب کوآگاہ کیا،سردار سلیم حیدرخان نے مزیدکہاکہ گورنرہاؤس کے درواز ے ہرخاص وعام کیلئے کھلے ہوئے ہیں،راولپنڈی اسلام آباد،گور نر ھاوس میںبھی ملاقات کی جاسکتی ہے،اورجوکوئی دوست مہربان لاہورآکرملاقات کرناچاہے،تو گورنرھاوس لاہورکے بھی دروازے کھلے ہیں،جس کسی کابھی کوئی مسئلہ ہو،میرے نوٹس میںلائے ،انشاء اللہ ہرسائل کی دادرسی کی جائے گی۔

مزیدخبریں