اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج القادر ٹرسٹ کی بہت شارٹ کارروائی ہوئی ، جج نے ہماری درخواست پر اعتراض کیا ، مقدمات کے وکلاء پر ایف آئی آر درج ہو چکی ہے تو کیسے پیش ہوں ، اخبار میں فارمیشن کمانڈر کی خبر پڑھی ہے ، فارمیشن کمانڈر کانفرنس کی طرح ہمیں بھی تشویش ہے ، ہم بھی چاہتے ہیں کہ 9 مئی کی تحقیقات ہوں ، بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آتی ہے پتا چلایا جائے کس نے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تو ہم تحقیقات کی پوری سپورٹ کریں گے ، اوورسیز پاکستانیوں کو جلد ایک پیغام دیا جائے گا وہ جلد تحریک کا آغاز کریں گے ۔