اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر اور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خالد مگسی کی خیریت کی خبر سن کر اطمینان ہوا۔اللہ تعالی ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دہشت گردی کے خلاف اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز نے بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی مذ مت کر تے ہیں ،یوسف رضا گیلانی
Jun 01, 2024