پلاسٹک کا استعمال انسانی صحت کیلئے وبال جان ،لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامرخٹک نے ہدائت کی ہے کہ پلاسٹک پر پابندی کے حوالے سے آگاہی مہم اس انداز میں چلائیں کہ لوگ اسکے مضر اثرات کا ادراک کرتے ہوئے خود اسکو ترک کر دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماحولیاتی کمیٹی اجلاس میں کیا اجلاس میں ڈین آف انوائرنمنٹ سائنسزفاطمہ جناح یونیورسٹی ڈاکٹر عذیرارفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ ماریہ سفیر، انوائرنمنٹ کنسلٹنٹ عدیل ہاشمی و دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی کمشنر نے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال انسانی صحت کے لئے وبال جان ہے اور اس بات کو شعور لوگوں میں اجاگر کرنے کے بعد انتظامیہ کو ایکشن لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ لوگ خود اس سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن