اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹیز منیجرز (لائسنسنگ اور آپریشنز) ریگولیشنز 2024 کا مسودہ ، اسٹاک مارکیٹ کے اسٹیک ہولڈروں اور عوام سے فیڈ بیک کے جاری کر دیا ہے۔ مجوزہ ریگولیشنز کی وضاحت کے لئے، ریگولیشنز میں دئے گئے مختلف تصورات کی وضاحت کے لئے مسود ے کے ساتھ ایک کانسپیٹ پیپر بھی جاری کیا گیا ہے ۔ مجوزہ ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق سکیورٹیز بروکرز ، کمیشن سے ’سیکیورٹیز مینیجر‘ کے طور پر کام کرنے کے لیے مطلوبہ لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی پورٹ فولیو مینجمنٹ کی خدمات فراہم کریں گے۔ سکیورٹیز مینیجرز کے لائسنس کے لئے تجویز کئے گئے تقاضوں میں بروکر کی مالیاتی ورتھ، اس کے ساکھ کی درجہ بندی ، تحقیقی صلاحیت اور دیگر تکنیکی صلاحیتیں شامل ہیں۔
ایس ای سی پی نے سکیورٹیز منیجرز (لائسنسنگ اور آپریشنز) ریگولیشنز کا مسودہ رائے عامہ کیلئے جاری کر دیا
Jun 01, 2024