صدر زرداری کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز  کے  نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی ہے ،صدر آصف علی زرداری نے ارشاد احمد عارف کو بطور صدر اور اعجاز الحق کو بطور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ،صدر مملکت نے دیگر نو منتخب عہدے داران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ،کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب اراکین ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کوششیں کریں، امید کرتا ہوں کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں اخبارات اور صحافت کے شعبے کی ترقی کے لیے کاوشیں کریں گے، ملک میں جمہوری اقدار اور اخلاقیات کے فروغ کے لیے میڈیا مثبت کردار ادا کرے،آزاد صحافت ملکی ترقی،  جمہوریت اور احتساب کیلئے ناگزیر ہے، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے اراکین فیک نیوز کے تدارک اور عوام میں سماجی موضوعات پر آگاہی پیدا کریں۔

ای پیپر دی نیشن