نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک فضائی میزبان کی جانب سے جان خطرے میں ڈال کر سونا سمگل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ فضائی میزبان کی جانب سے سونا سمگل کرنے کی کوشش کا واقعہ ریاست کیرالہ کے کنور ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ سوربھی نے اپنی بڑی آنت کے نچلے حصے میں 960 گرام سونا چھپا رکھا تھا۔ سوربھی ائیر انڈیا ایکسپریس کے لئے کام کرتی ہے۔