ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے زمہ دارانہ سیاست کی ضرورت ہے،نیر بخاری

Jun 01, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل  سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے زمہ دارانہ سیاست کی ضرورت ہے عالمی علاقائی اندرونی معاملات کا تقاضہ ہے کہ اپوزیشن اور حکومت اکھٹے ہوں مخالفت برائے مخالفت کی بجائے زمہ دارانہ سیاست کی جائے اپوزیشن تخریب کی بجائے تعمیر کا طرز عمل اپنائے سوشل میڈیا اودھم ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں