راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے عوام کو غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں سے خبردار رہنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آرڈی اے نے میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے کو قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کو بلا امتیاز پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاسنگ سکیم رولز 2021 کے تحت نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے ترجمان کے مطابق ڈی جی آر ڈی اے نے یہ بھی ہد ایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اورغیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی جائیں انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ سکیموں کے مالکان و سپانسرز گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے سے عوام الناس کو گمراہ کر رہے ہیں اس سلسلہ میں آر ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو بھی درخواست کی ہے کہ ان سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ عوام کو ان کے جھانسے میں آنے سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ڈی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر عوام کو ان کے مفاد میں مشورہ دیا جا تا ہے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز سکیموں میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں اجتناب رہیں