راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان کی نئی فضائی کمپنی پک ائیر لائنز انٹرنیشنل کے بانی ڈاکٹر فرحان افتخار عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں 3 سوملین ڈالر کی سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس سے سینکڑوں پاکستانیوں کو روز گار ملے گا، ہم آرٹیفیشل ایلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے نہ باقی ائیر لائنز پر سبقت لینے کی کوشش کریں گے بلکہ پاکستان میں ٹورازم کو پرموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، پاکستان اس خطے کا نہ صرف ایک اہم ملک ہے بلکہ اس کا محلے وقوع اس اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں سے ایک نئی ائیر لائنز کا آغاز کیا جائے جو پاکستان کو سنٹرل ایشن ممالک اور دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ جوڑے،پاکستان ایسا خطہ سرزمین ہے جہاں پر بہت سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ایوی ایشن انڈسٹری بھی ایک ایسی ڈومین ہے جہاں پر بہت سارا کام کرنے کی گنجائش موجود ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نینئی فضائی کمپنی پک ائیر لائنز لا کر ایک ادنی سی کوشش کی ہے ، ڈاکٹر فرحان افتخار عباسی نے ان خیالات کا اظہار پک ائیر لائنز انٹر نیشنل کے چیئر مین محمد زاہد سلیم ، وائس چیئر مین اعجاز احمد اعوان اور ڈائریکٹر عدنان علی اکبر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا