گندم درآمدسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات میں بڑےبلنڈرکاانکشاف

 گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی سفارشات میں بڑے بلنڈر کا انکشاف ہواہے،کمیٹی کی سفارش پر ایک ایسے آفیسر کو بھی معطل کر دیا گیا جو کہ گندم درآمد کرنے کے معاملے میں کسی طور پر بھی شامل نہیں تھا ،فوڈ کمشنر ون ڈاکٹر وسیم الحسن نے اپنی معطلی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سفارشات میں بڑے بڑے بلنڈر سامنے آرہے ہیں جو آفیسر گندم درآمد کرنے کے معاملے میں شامل ہی نہیں تھا اسے بھی معطل کردیا گیا ہے،سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر وزارت فوڈ سیکیورٹی افسران کو شدید تحفظات ہیں، فوڈ کمشنر ون ڈاکٹر وسیم الحسن کو کمیٹی کی سفارشات پر معطل کیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے معطلی لیٹر میں سید وسیم الحسن کا عہدہ غلط درج کیا گیا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سید وسیم الحسن کو فوڈ کمشنر ون کی بجائے فوڈ کمشنر 2 لکھ دیا ،پاسکو اور گندم کے امور فوڈ کمشنر 2 کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں،سید وسیم الحسن کو 12 اکتوبر 2023 کو وزارت فوڈ سیکیورٹی میں او ایس ڈی بنایا گیا ،سید وسیم الحسن کو وزارت فوڈ سیکیورٹی میں اپریل 2024 میں دوبارہ فوڈ کمشنر ون تعینات کیا گیا،بحیثیتِ فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کا گندم کی فصل کے امور کے ساتھ تعلق نہ تھا۔سید وسیم الحسن نے اپنی معطلی ختم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے میرے معطلی کے خط میں مجھے غلطی سے فوڈ کمشنر 2 لکھا گیا۔

ای پیپر دی نیشن