لاہور (نیوز رپورٹر) زراعت کو درپیش مسائل حل کئے بغیر خوراک میں خود کفالت حاصل نہیں کی جا سکتی۔ زرعی مسائل کے خاتمہ اور پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومت زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار زرعی ترقیاتی کمشنر قادر بخش بلوچ نے ساہیوال میں منعقدہ ایک و رکشاپ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے زراعت کو درپیش موجودہ مسائل‘ ان کے حل اور مستقبل کی حکومتی پالیسی پر روشنی ڈ الی۔ اس موقع پر ڈاکٹر بشیر احمد‘ ڈائریکٹر سائل کنزرویشن اسلام آباد نے زمینی کٹاو کو روکنے اور اس کی اصلاح کر کے زراعت کے قابل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر اعجاز الحسن‘ اسسٹنٹ باٹنسٹ یوسف والا‘ ساہیوال نے مکئی کی اہمیت و افادیت اور اس کی پیداوار میں اضافہ کے عوامل بیان کئے۔