ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں وزارت خزانہ کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی وزارت خزانہ کے نمائندے ظفرالماس نے کی جبکہ آئی ایم ایف کی سربراہی کرسٹوفرکررہے ہیں۔ وزارت خزانہ کی ٹیم نے آئی ایم ایف حکام کو مالی خسارہ، مرکزی بنک سے حکومتی قرضوں، اخراجات اور محصولاتی آمدنی اور زرمبادلہ کے ذخائر کےاعداد وشمار سے آگاہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تکنیکی مذاکرات پانچ مارچ تک جاری رہیں گے جبکہ پالیسی مذاکرات سات مارچ سے شروع ہوں گے، جن میں وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بنک شاہد کاردار بھی شریک ہوں گے۔