سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیراقلیتی امورشہباز بھٹی کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے سے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچا ہے ۔

سندھ کے دورے کے بعد ملتان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شہباز بھٹی کے قتل پرانہیں افسوس ہے اسکی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرکے قتل سے
ملک کا وقار مجروح ہوا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے ، وہ سازشی ذہن نہیں رکھتے جو کریں گے کھلم کھلا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا دورہ بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ تجدید عہد کے طور پر کیا کہ وہ انکے فلسفے کے ساتھ ہیں ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کیس عدالت میں ہے ، اس بارے میں قوم جو سننا چاہتی ہے وقت آنے پر بتاوں گا ۔ سابق وزیر خارجہ نے یونیفیکشن بلاک کے بارے میں سوال پر کہا کہ ایسے اقدامات جن سے جمہوریت کو نقصان ہو ، ان سے اجتناب کرنا چاہیے

ای پیپر دی نیشن