صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی

صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس سے قبل گورنرپنجاب سلمان تاثیرکو بھی اسی سوچ نے قتل کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے شہباز بھٹی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردارتک پہچانے کی ہدایت کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے شہباز بھٹی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں اور شہبازبھٹی کا قتل بھی ملک کوغیرمستحکم کرنےکی سازش کا حصہ ہے

ای پیپر دی نیشن