وہ کراچی میں گلشن مہران کے تین ہزارالاٹیز کو پلاٹ کاقبضہ دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ چیرمین نیب کا کہناتھا کہ گلشن مہران کے الائٹیزنے انیس سو ستر میں رہائش کے لیے پلاٹ حاصل کیا تھا یہ پلاٹ چالیس سال گزرنے کے باوجود الاٹیز کو نہیں ملے اور نیب کی کوششوں سے مالکان کو پلاٹ دیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب سندھ کی ہاوسنگ سکیموں میں ہونے والے کرپشن اور ان سے پیداہونے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہناتھا کہ وہ پلاٹ جو ایک سے زائدافراد کوالاٹ کیے گئے تھے ان متاثرہ افراد کو موجودہ وقت کے حساب سے رقم دی جائے گی یاپھر انھیں پلاٹ دیا جائے گا ۔ تقریب میں ڈی سی او کراچی محمد حسین ، ڈائریکٹرجنرل نیب سندھ جسٹس ریٹائرد نواز پیرزادہ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی