کراچی میں سرسید تھانے کی حدود میں غلام اکبر نے فائرنگ کرکے بیوی شبینہ اوربہن گل اختر کو ہلاک کردیا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کچی آبادی بلال کالونی کا رہائشی ہے ۔ ملزم غلام اکبر کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ۔ اس کےعلاوہ کھوکھراپار میں واقع ڈیری فارم سے پچیس سالہ اورپینتیس سالہ شخص کی لاشیں ملی ہیں ۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو اغواکرنے کے بعد تشدد کانشانہ بنایا گیا اور انھیں سرپر گولیاں مارکرہلاک کردیا گیا ۔ اب تک مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ۔