وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ شہبازبھٹی کا قتل حکومت کے لئے چیلنج ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی طے کریں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکرڈاکٹرفہمیدہ مرزا کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے شروع ہوتے ہی شہباز بھٹی کے قتل پردومنٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ اجلاس سے مختصرخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس قتل کے بعد حکومت دہشت گردی کے خلاف نئی حکمت عملی تیار کررہی ہے۔ انہوں نے پارلیمانی پارٹیوں کو دعوت دی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس بھی بلالیا گیا ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی حکمت عملی کو ازسرنو ترتیب دیا جائے۔ سپیکرنے وزیراعظم کے خطاب کے بعد اجلاس جمعرات کی صبح دس بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔

ای پیپر دی نیشن