قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیراقلیتی امورشہبازبھٹی کا قتل ملک اورقوم کے خلاف سازش ہے، یہ گھناؤنی حرکت پاکستان کو کمزورکرنے والوں کی کارروائی ہے تاہم حکومت دہشت گردی کا خاتمہ کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے پانچ گھنٹے طویل اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی طے کی گئی ہے۔ کرنے کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے ہیں۔ حکومت اس اہم قتل کے تمام محرکات کی تحقیقات کرے گی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں میڈیا سول سوسائٹی اورسیاسی جماعتوں کو مل کراپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔