پوپ بینیڈکٹ سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے وفاقی وزیراقلیتی امورشہباز بھٹی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

Mar 01, 2011 | 21:31

سفیر یاؤ جنگ
مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ کے ترجمان فریڈریکو لمبارڈی نے پوپ کی جانب سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازبھٹی کا قتل ایک سنگین جرم ہے۔ فرانس کے سینیئروزیر خارجہ الین جوپے نے شہباز بھٹی کے قاتلوں کوسزا دینے کا مطالبہ کیا۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ ولیم ہیگ نے شہبازبھٹی کے قتل کو بزدلانہ اقدام قراردیا ہے۔ دوسری طرف امریکہ کے پاکستان میں سفیرکیمرون منٹرنے وفاقی وزیربرائے اقلیتی امورکے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستانی عوام اورحکومتِ پاکستان کے ساتھ شدت پسندی کے خلاف جنگ میں ساتھ ساتھ ہے۔
مزیدخبریں