ملکی سٹاک مارکیٹوں میں کاروباری تیزی برقرار رہی تاہم کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزارسات سو پوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورانڈیکس ایک وقت گیارہ ہزارسات سو پوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں بھی کامیاب رہا تاہم انرجی سیکٹرمیں شیئرزکی فروخت کے سبب انڈیکس گیارہ ہزار پانچ سو چھتیس پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ستر پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارچھ سو اناسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم چودہ کروڑبتیس لاکھ شئیرزرہا، حجم کے اعتبار سے این آئی بی بینک میں ٹریڈنگ کے اختتام تک نمایاں سودے ہوئے۔ دوسری طرف لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی جہاں مارکیٹ چھتیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار پانچ سو چونتیس پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو دو کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے اکتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، اٹھائیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ تینتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن