ڈھاکہ گلیڈیٹرز نے پہلی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ڈھاکہ (اے پی پی) ڈھاکہ گلیڈیٹرز نے پہلی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فاتح ٹیم ڈھاکہ نے فائنل میں بریسال برنرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی، بریسال نے پہلے کھیلتے ہوئے 140 رنز بنائے، بریڈ ہوج نے ناقابل شکست 70 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی نے تین کھلاڑی میدان بدر کئے۔ جواب میں ڈھاکہ نے ہدف 16 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، عمران نذیر نے 75 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، انعام الحق 49 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، عمران نذیر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ شکیب الحسن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے 12 میچوں میں 48 کی اوسط سے ایک سنچری اور چار نصف سنچریوں کی مدد سے 486 رنز بنائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...